The news is by your side.

علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری،پولیس کو وارنٹ پر عملدرآمد کا حکم۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد مقدمہ کی سماعت،علیمہ خان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست

0

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم حاضری پر ملزمہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پولیس کو وارنٹ پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا۔

سماعت کے آغاز پر وکلائے صفائی نے علیمہ خان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، تاہم پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے درخواست کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ دانستہ طور پر عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے بھی ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے اور اس کے باوجود حاضری معافی کی درخواستیں منظور کی گئیں، مگر ملزمہ کا یہ طرزِ عمل عدالتی کارروائی میں دانستہ رکاوٹ کے مترادف ہے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی اور فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی آئندہ سماعت پر ملتوی کر دی۔مقدمہ کی سماعت 15 اکتوبر (بدھ) تک کے لیے ملتوی کر دی گئی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.