The news is by your side.

صنم جاوید کی گرفتاری،خیبرپختونخوا حکومت پوزیشن واضح کرے، جنید اکبر

حکومت کو فوری طور پر بتانا چاہیے کہ صنم جاوید کی گرفتاری کے پس منظر میں اصل صورتحال کیا ہے۔

0

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں جنید اکبر نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی کارکن خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں، اس لیے صوبائی حکومت کو فوری طور پر بتانا چاہیے کہ صنم جاوید کی گرفتاری کے پس منظر میں اصل صورتحال کیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ آئی جی خیبرپختونخوا کو اسمبلی میں طلب کیا جائے تاکہ وہ اس معاملے کی وضاحت کریں۔

یاد رہے کہ پشاور میں ایک خاتون وکیل نے آفیسرز میس کے قریب پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مصروف شاہراہ پر صنم جاوید کی گاڑی روکی گئی اور 5 افراد زبردستی انہیں اپنے ہمراہ لے گئے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے گزشتہ رات بتایا تھا کہ صنم جاوید کو پشاور سے اٹھا لیا گیا ہے۔

صنم جاوید کا شمار پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں میں ہوتا ہے، وہ 9 مئی واقعات کے بعد لمبے عرصے تک قید کاٹ چکی ہیں، اور اس وقت بھی ان پر مقدمات چل رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.