۔7/8 اکتوبر کی رات سیکورٹی فورسز کا انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن، 19دہشتگرد جہنم واصل جبکہ پاک فوج کے دو افسران سمیت 11 جوان شہید .
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع اورکزئی میں یہ آپریشن خفیہ اطلاع کی بنا پر کیا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہندوستانی حمایت یافتہ 19 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ، تاہم شدید فائرنگ کے تبدالے کے دوران پاک فوج کے 2 افسروں سمیت 11 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا ،
![]()
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق (عمر: 39 سال، ساکن ڈسٹرکٹ راولپنڈی)،میجر طیب راحت (عمر: 33 سال، ساکن ڈسٹرکٹ راولپنڈی) کے علاوہ سپاہی نائب صوبیدار اعظم گل (عمر: 38 سال، ساکن ڈسٹرکٹ خیبر)، نائیک عادل حسین (عمر: 35 سال، ساکن ڈسٹرکٹ کرم)، نائیک گل امیر (عمر: 34 سال، ڈسٹرکٹ ٹانک)، شامل تھے
لانس نائیک شیر خان (عمر: 31 سال، ڈسٹرکٹ ٹانک کا رہائشی)، لانس نائیک شیر خان (عمر: 31 سال، ضلع کرم کا رہائشی)، لانس نائیک طالش فراز (عمر: 32 سال، رہائشی ضلع مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (عمر: 32 سال، رہائشی ضلع کرم)، سپاہی طفیل خان (عمر: 28 سال، رہائشی ضلع مالاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (عمر: 23 سال، رہائشی ضلع صوابی)، سپاہی محمد زاہد (عمر: 23 سال، رہائشی ضلع کرم) بھی شامل تھے
![]()
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Please follow and like us: