The news is by your side.

14 دہشت گرد ہلاک،20 سے زائد زخمی۔

زہری میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا،

0

خضدار: سکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا، آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آپریشن کے بعد علاقے کے عوام نے پاک فوج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے لگائے، مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی موجودگی نے علاقے میں امن و سکون کو یقینی بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بار بار کی ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور خضدار کا حالیہ آپریشن ان کے نیٹ ورک کیلئے کاری ضرب ثابت ہوا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.