25 اکتوبر سے پی آئی اے کے برطانوی آپریشن کے باقائدہ آغاز کا اعلان۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ائی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں اپریٹ کرے گی،
اسلام آباد:پی ائی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا،پی ائی اے کے برطانوی آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا،
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ائی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں اپریٹ کرے گی،پروازیں ہفتے اور منگل کے روز اپریٹ ہوں گی،
اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی ائی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی،
مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی،
مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی،
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور انتہائی موزوں کرایہ متعارف کروایا گیا ہے،
اب پاکستان سے جانے والے مسافر 15 گھنٹے کی مسافت کے بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے،
ترجمان نے کہا کہ 5 سال کے عرصے بعد پی ائی اے دوبارہ سے یہ روٹ شروع کرنے پر بہت پر جوش ہے،
ہمارا نصب العین ہے کہ ہم مسافروں کو انتہائی آرام دہ اور تمام تر سہولیات سے مزین سفری سہولیات مہیا کریں، ترجمان پی آئی اے۔