The news is by your side.

معمولاتِ زندگی بحال، کاروباری سرگرمیوں کا آغاز، عوام کا اظہار اطمینان

عوامی آمد و رفت میں اضافہ، بازاروں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے،سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی روانی بحال، بین الاضلاعی ٹریفک بھی معمول پر آگئی

0

 مظفرآباد: آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے،آزاد کشمیر بھر کے چھوٹے بڑے تمام بازار کھول دیے گئے،

مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور میرپور کوٹلی بھمبر سمیت تمام اضلاع میں تجارتی سرگرمیاں بحال

عوامی آمد و رفت میں اضافہ، بازاروں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے،سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی روانی بحال، بین الاضلاعی ٹریفک بھی معمول پر آگئی

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہے،مواصلاتی نظام کی بحالی کے بعد رابطے اور کاروباری سرگرمیاں تیز

اسلام آباد اور راولپنڈی سے اشیائے خورونوش لے جانے والی گاڑیاں صبح سے روانہ،چار روزہ لاک ڈاؤن کے بعد اشیائے ضروریہ کی سپلائی بحال

عوام نے حکومت اور مذاکراتی ٹیم کے کردار کو سراہا،شہریوں نے امن کی بحالی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا،

سکولز اور کالجز پیر سے کھولنے کا اعلان، تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی،تعلیمی اداروں میں کلاسز کا آغاز معمول کے مطابق ہوگا

لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد کاروباری طبقہ اور طلبہ میں خوشی کی لہر،امن و استحکام کی بحالی سے آزاد کشمیر میں معمولاتِ زندگی تیزی سے واپس آ رہے ہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.