The news is by your side.

حماس کے ہاتھوں مزید 7 اسرائیلی فوجی ہلاک

0

غزہ(یو این آئی) اسرائیلی فوج نے دو روز کے دوران غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اپنے 7 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے

فوجی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز جھڑپ میں غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقے میں ایک ایک اہلکار مارے گئے جب کہ خان یونس میں اتوار کی شب 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے

ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی شب جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ایک نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

زمینی کارروائیوں کے دوران مارے گئے فوجیوں کی مجموعی تعداد 129 ہوگئی۔

حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر پر کیے گئے حملے میں ہزار سے زائد اسرائیلی فوجیوں کی اموات ان 129 ہلاکتوں کے علاوہ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.