کراچی(یو این آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2547 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث 100 انڈیکس کی 65000 کے بعد 64000 اور 63000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔
19 دسمبر کو بھی کاروباری کا آغاز مندی سے ہوا اور 100انڈیکس شدید مندی کے بعد گھٹ کر 62657پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
انڈیکس کی 66000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گرنے سے 69.29فیصد حصص کی قیمتیں گرگئی تھیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 87ارب 67کروڑ 46لاکھ 49ہزار 251روپے ڈوب گئے تھے۔