اسلام آبا د( یو این آئی)ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ،عامر فدا پراچہ نے عہد ے سے استعفا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں ،8 فروری کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لوں گا،بطور ایم ڈی پاکستان بیت المال عوام کی خدمت پر فخر ہے ۔