پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کعتے ہوئے 5 وکٹوں پر 171 رنز بنائے
ٹی۔20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لیے ،
قبل ازیں ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی،
صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کیا،
فخر زمان 15 رنز کے سکور پر تھرڈ ایمپائر کے غلط فیصلے کی نذر ہو گئے،
ا سکے بعد صاحبزادہ اور صائم ایوب نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم کیچ ڈراپ کے باوجود صائم ایوب ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور 21 کے سکور پر کیچ آوٹ ہو گئے
صاحبزادہ فرحان نے 58، فہیم اشرف نے زور دار بیٹنگ کرتے ہوئے 20 رنز بنائے ، حیسن طلعت 10 رنز سکور کر سکے ، محمد نواز اپنی غفلت کے باعث 21 کے سکور پر رن آوٹ ہو گئے ،
بھارت کی جانب سے آج چار آسان کیچ ڈراپ کیے گئے،