The news is by your side.

پاکستان،سعودی عرب دفاعی معاہدہ، مسلم لیگ ق کی جانب سے یوم تشکر کی تقریبات۔

یہ تقریبات کراچی، چمن ، گلگت ، لاہور میں تقریبات منعقد کی گئیں، مقررین کا معاہدے پر محمد بن سلمان ، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین،

0

اسلام آباد:   پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات منعقد کی گئیں، تقریبات میں ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کے لیے دعائیں کی گئیں جب اس خوشی میں کیک کاٹے گئے، مرکزی تقریب مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد کی گئی،

پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن، MNA مسز فرخ خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، انیلہ ایاز، صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق نے یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کیا اورمسلم لیگی راہنماؤں نے مل کر کیک کاٹا،

یہ تقریبات کراچی، چمن ، گلگت ، لاہور میں تقریبات منعقد کی گئیں،

مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مقررین نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ پر پوری امت مسلمہ کا خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کی پاکستان سے محبت ایک اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ،عوام اور دفاعی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔معرکہ بیان المرصوص سے پاکستان کا وقار بلند ہوا،

مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی بنیاد محض سفارتی،سیاسی یا جغرافیائی نوعیت کی نہیں بلکہ یہ رشتہ ایمان، عقیدے اور حرمین شریفین کی محبت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

برسوں پر محیط اس قلبی وابستگی نے دونوں برادر اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے نہ صرف قریب رکھا بلکہ ہر آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بنایا۔

آج جب پاکستان اور سعودی عرب نے ایک تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں تو یہ محض ایک کاغذی یا رسمی کارروائی نہیں بلکہ اسلامی اخوت، اعتماد اور باہمی تعاون کا نیا سنگِ میل ہے۔

یہ معاہدہ بلاشبہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت اور مزید استحکام بخشے گا۔ سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خصوصی طور پر مبارک باد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کے ایک دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کیا اوراس تاریخی اقدام کے ذریعے پوری امتِ مسلمہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ اور ارضِ مقدسہ کی سلامتی صرف سعودی عرب کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ پوری امت کا اجتماعی فریضہ ہے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.