The news is by your side.

ایشیا کپ ٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ،بھارتی ٹیم کی چھ وکٹوں سے پاکستانی ٹیم کو شکست۔

بھارتی ٹیم نے 172 رنز کا ٹارگٹ 19 ویں اوور میں پورا کر لیا، پاکستانی ٹیم اپنے ٹارگٹ کا دفاع کرنے مین ناکام رہی۔

0

دوبئی:    بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی تیم کو دھو دیا اور ٹی۔20 ایشیاء کرکٹ کپ ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور پاکستان کے خلاف اپنی جیت کی روایت کو برقرار رکھا،

پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز بنائے اور انڈین ٹیم کو 172 رنز کا ٹارگٹ دیا جو اس نے 19 وین اوور میں نہایت اسانی سے پورا کر لیا ، کوئی بھی پاکستانی بالر بھارتی بیٹس مینوں کے آگے نہ ٹھہر سکا جس کے باعث بھارتی بیٹرز کو ٹوٹل پورا کرنے میں کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑا،

دوسری جانب پاکستانی بیٹس مینوں نے بھی کسی قابل ذکر کھیل کا مظاہرہ نہ کیا سوائے اوپنر صاحبزادہ فرحان کے جنھوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے جبکہ دوسرے اوپنر فخر زمان تھرڈ ایمپائر کے غلط فیصلے کے نیتجے میں 15 رنز پر وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ ہو گئے ، فخر زمان کا غلط آوٹ دیا جانا بھی پاکستان کی شکست کا باعث بنا،

پاکستانی بیٹرز میں صائم ایوب نے 21، محمد نواز نے 21، حسین طلعت نے 10، کپتان سلمان علی آغا نے 12 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 20 رنز کی اننگ کھیلی اور پاکستانی ٹوٹل کو تیزی سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن بیٹس مینوں میں فرحان کے علاوہ دوسرا کوئی کھلاڑی ٹیم کو اچھا ٹوٹل فراہم کرنے میں ناکام رہا، جبکہ بھارتی فیلڈرز کی جانب سے چار کیچ ڈراپ کیے گئے،

بھارتی ٹیم نے اپنی بیٹنگ کے آغاز سے ہی حارحانہ انداز اپنایا اور دونوں اوپنرز نے جیت کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث بھارتی ٹیم نے 172 کا ٹارگٹ بھی بہت آسانی سے حاصل کرلیا

پاکستانی باولرز بھی بھارتی بیٹرز کو ٹف فائٹ دینے میں ناکام رہے اور کسی بھی باولر کی جانب سے اچھی باولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں نہ آیا ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.