وزیر اعظم کا سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا، کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا، کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے،حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتیں لگیں گی، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی سمت کی بہتری اور ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے معاشی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں،