The news is by your side.

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس نے بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیاں عیاں۔

بھارتی وزیراعظم مودی کے چہرے پر مایوسی، سفارتی تنہائی اور شکست کے آثار نمایاں نظر آئے۔

0

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس نے بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیاں عیاں کردیں،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے واپسی پر بھارتی وزیراعظم مودی کی باڈی لینگوئج نے سب کچھ عیان کر دیا،

بھارتی وزیراعظم مودی کے چہرے پر مایوسی، سفارتی تنہائی اور شکست کے آثار نمایاں نظر آئے،انھیں ملک میں اپوزیشن کی تنقید کا خوف بھی ستتا رہا،اجلاس کے دوران مصنوعی مسکراہٹیں بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی پر پردہ ڈالنے سے قاصر رہیں،

ایس سی او کے سربراہی اجلاس کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے نے مودی کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دئیے،

عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ بھارت کی سفارتی مایوسی کو چھپانے کی ناکام کوششیں ہیں،

ایس سی او اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی چین اور روس کے صدور کے ساتھ بہترین تعلقات کا ڈھونگ رچاتے رہے،

چین اور روس کے ساتھ دکھاوے کے مصافحے اور تعلقات کا مصنوعی مظاہرہ زمینی حقائق کو بدل نہیں سکتا،

مودی عسکری محاذ پر شکست اور امریکی ٹیرف سے بڑھتے معاشی دباؤ کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتے رہے،

سرحدی تنازعے اور بھارتی فوجیوں کی لاشیں بھارت اور چین کے تعلقات کی حقیقت ہیں،

بھاری عسکری نقصانات کے بعد نریندر مودی چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہیں،

مودی کی جنگی پالیسیاں اور دہشت گردی کی سہولت کاری نے بھارت کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،

دنیا اب بھارتی حکومت کے کھوکھلے دعوؤں اور مبالغہ آمیز بیانات پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں،

بھارتی وزیراعظم مودی سفارتی محاذ پر ہزیمت کی علامت بن چکے ہیں،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.