The news is by your side.

شارجہ:تین ملکی ٹی۔20 سیریز میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

یو اے ای کی ٹیم کو 31 رنز سے شکست، 207 رنز کے مقابلے میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز

0

شارجہ میں کھیلے جا رہے تین ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی،

دوسرے میچ میں  یو اے سی کو 31 رنز سے شکست دے دی،

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 207 رنز بنائے  اور یو اے ای کی ٹیم کو 208 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں مخالف ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی،

یو اے ای کے اصف خان نے 35 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ان کی اننگ میں چھ چھکے بھی شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب  38 گیندوں پر 69 رنز کی اننگ کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ، حسن نواز نے 56 رنز بنائے ،  فہیم اشرف نے 16 محمد نواز نے 15 رنز کی اننگ کھیلی،

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 3 اور محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی,

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.