وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر بنگلا دیش پہنچ گئے، ملاقاتیں جاری۔
دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے پر محیط کشیدہ تعلقات کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا نبگلا دیش کا یہ پہلا دورہ ہے ،
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ بنگلا دیش کے دوروزہ دورے پر ہفتے کے روز ڈھاکہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،
بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم صیام نے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے ہائی کمشنرز بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے،
دورے کے دوران نائب وزیر اعظم بنگلہ دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس، مشیر برائے امور خارجہ جناب محمد توحید حسین اور مشیر برائے تجارت جناب ایس کے بشیر الدین شامل ہیں۔ بات چیت میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا جائے گا.

ڈھاکہ آمد کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ سے بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے ملاقات کی جوگلشن ایونیو پر پاکستانی ہائی کمیشن میں ہوئی۔
فخرالحق کے ساتھ بی این پی کا وفد بھی تھا،تقریباً 55 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بی این پی کے وفد سے ملاقات سے قبل اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی اور نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء سے بھی ان کی گلشن رہائش گاہ ‘فیروزہ’ میں ملاقات کا امکان ہے ۔