The news is by your side.

پاکستان کی اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی مذمت،

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب

0

 اسلام آباد:پاکستان اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی  نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ وہ فلسطین کے حقوق کی حمایت بھی جاری رکھے گا۔

 پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی  نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ وہ فلسطین کے حقوق کی حمایت بھی جاری رکھے گا۔

غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان کے بعد  عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں ، اسرائیلی اقدامات جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک کا شدید بحران ہے، امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کیلئے آنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جارہی ہے، سلامتی کونسل کو اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو واپس لینے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مزید کہا کہ کونسل کو غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرنا چاہیے، غزہ فلسطین کا حصہ ہے اور رہے گا، پاکستان فلسطین کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.