پی ٹی آئی مشکلات سے دوچار، انسداد دہشتگردی عدالت سے مزید سزائیں،
شاہ محمود قرشی 9 مئی واقعات سے بری،
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کو 9 مئی کے مقدمات میں مزید سزائیں جبکہ شاہ محمود قریشی کی بریت۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پیر کے روز 9 مئی کے دونوں کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو ایک بار پھر 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلاؤ گھیراؤ اورپولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کر دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو بھی 5، 5 سال قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔
علاوہ ازیں تھانہ شادمان جلانے کے مقدمہ میں 12 ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنایا، بری ہونے والوں میں سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی، بخت رواں، سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان شامل ہیں۔
اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا، تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 19 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔
ملزموں میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چودھری،میاں محمود الرشید،صنم جاوید اور عالیہ حمزہ شامل ہیں۔
تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں کل 41 ملزم نامزد ہیں جبکہ 15 ملزم اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔
تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 6 ملزمان زیر حراست جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے،ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا گیا، ملزمان میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد شامل ہیں۔
بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، میاں محمودالرشید، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید بھی شامل ہیں۔
گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں کل 25 ملزم نامزد ہیں جبکہ 7 ملزم اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 12 ملزموں کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔