The news is by your side.

بانی تحریک انصاف کی 9 مئی ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،

چیف جسٹس یحیی آفریدی بینچ کی سربراہی کرینگے جبکہ جسٹس شفیع صدیقی جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہوں گے،

0

 اسلام آباد:بانی تحریک انصاف کی 9 مئی ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،

اپیلوں کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دی دیا گیا، یہ بینچ 12 اگست سے سماعت کا آغاز کرے گا،

چیف جسٹس یحیی آفریدی بینچ کی سربراہی کرینگے جبکہ جسٹس شفیع صدیقی جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہوں گے،

رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی،

رجسٹرار آفس نے بانی تحریک انصاف لیگل ٹیم کو نوٹس جاری کر دیا،

واضح رہے کہ قبل ازیں  لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج کی تھیں۔

بعدازاں بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کے ذریعے  اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں،

سپریم کورٹ نے گذشتہ سماعت پر اپیلوں کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل کر دیا تھا اور آئندہ سماعت کے لیے 12 اگست  کی تاریخ مقرر کی تھی ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.