The news is by your side.

شہید ہیڈکانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ پولیس لائن اسلام آباد میں ادا کر دی گئی

0

اسلام آباد(یو این آئی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہید ہیڈکا نسٹیبل محمد اشرف اورانکے بیٹے کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں ادا کر دی گئی

نماز جنازہ میںآئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبرناصرخاں،سینئرپولیس افسران، انتظامیہ، دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین اورشہریوںنے شرکت کی

اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی پرواہ نہ کرنے والے ہمارا فخر ہیں ، اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی

آئی سی سی پی او اور سینئر پولیس افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورپورے سرکاری اعزاز کے انکی میت کو ان کے آبائی گاؤں تحصیل بھوانہ ضلع چینیوٹ روانہ کیا،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںنے لواحقین سے ملاقات کی

پولیس فورس کی طرف سے اظہار افسوس کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی، شہید ہیڈ کانسٹیبل نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا شہید کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ہیڈکانسٹیبل محمد اشرف نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تھانہ رمنہ کے علاقے میںدو موٹرسائیکل سواروں کو دن دہاڑے رہزنی کی واردات کرتے دیکھاتوانکو پکڑنے کی کوشش کی

جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل محمد اشرف اور انکا بیٹا شدید زخمی ہو گئے

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر پولیس افسران کوملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.