The news is by your side.

حکومت متاثرین اسلام آباد کی قربانیوں کا احترام کرے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

اہل علاقہ کو طاقت کے زور پر بےگھر کرنے کی پالیسی قابل مذمت ہے،متاثرین اسلام آباد

0

اسلام آباد (یو این آئی )؛حکومت متاثرین اسلام آباد کے بنیادی حقوق اور آباٰؤآجداد کی زمینیں چھوڑنے کی قُربانیوں کا احترام کرے جو ایک مُہذب اور جمہوری معاشرے کے اصولوں کا تقاضا ہے.

اِن خیالات کا اظہار تنویر حسین عباسی چئیرمین عوام دوست گروپ نے نور پور شاہاں بری امام میں اہلِ علاقہ کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اجتماع سے راجہ ہارون رشید جنرل سیکریٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی متاثرین اسلام آباد اور نعیم احمد گُجر نائب چئیرمین عوام دوست گروپ نے بھی خطاب کیا.

اُنہوں نے اہل علاقہ کو سی ڈی اے کی طرف لوگوں کے خلاف طاقت کے زور پر بےگھر کرنے کی پالیسی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ بیٹھ کر اُن کی آبادکاری کے لئے اقدامات کرنے چائیں جو دستور پاکستان کا بھی تقاضا ہے،

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو دیوار کے ساتھ لگانے کی پالیسی درست نہیں اِس سے مسائل حل ہونے کی بجائے بگاڑ کا شکار ہوں گے.

تنویر عباسی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے قیام کیلئے 75ہزار سے زائد رقبہ دینے والوں کی اولادوں کو چند ہزار ایکڑ زمیں دیکر سر چھپانے کا ٹھکانہ مہُیّا کرنے سے کس قانون کی خلاف ورزی ہو گی. کیا یہ حکومت کی آئینی ذمہداری نہیں؟ کہ بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرے.

لیکن انہیں جس طریقے سے موسمِ سرما میں چند لمحوں میں گھروں سے محروم کیا گیا اسکی مثال جمرات کو ملپور کی ڈھوک ٹھٹھی کے مکینوں کی داستان ہے جنکے مکان بھی گرائے گئے اور احتجاج کرنے پر مقدمات بھی قائم کئے گئے.

اُنہوں نے کہا کہ ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کس اسلامی مملکت کی روایت ہے. کیا یہ ملک حقوق دینے کے لئے بنا تھا یہ حقوق چھیننے کے لئے.

مقررین نے کہا کہ نورپورشاہاں ماڈل ویلیج کے قیام میں سی ڈی اے کی تاخیر مسائل کی جڑ ہے. جس کی وجہ سے آج متاثرین مشکلات کا شکار ہیں.

اُنہوں نے متاثرین ٹھٹھی ملپور کے ساتھ اظہار یکجحتی کیا اور اس عزم کیا کہ متاثرین اسلام آباد کی آبادکاری کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے .

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.