The news is by your side.

بچے پیدا کریں ورنہ نسل ختم ہوجائے گی،ایلون مسک کا اٹلی کو تنبیہ

0

روم(یو این آئی) دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے اٹلی میں کم شرح پیدائش پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی اصل آبادی نہیں۔ مقامی آبادی آپ کی نسل چلاتی ہے۔

ایلون مسک نے اٹلی کی ماﺅں کو خبردار کیا کہ اگر انھوں نے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا نہیں کیے تو ان کی اپنی نسل مٹ جائے گی اور اصل اطالوی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے۔

مسک نے خبردار کیا کہ اصل آبادی وہ ہوتی ہو جو مقامی ہو۔ نقل مکانی کرکے اٹلی میں آباد ہونے والے وارث نہیں۔ اطالیوں کو اپنی نسل بچانے کے لیے زیادہ بچے پیدا کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قانونی طور پر ہجرت کر کے آنے والوں کے حق میں ہیں اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ ایماندار اور محنتی افراد کو خوش آمدید کہیں چاہے وہ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.