The news is by your side.

نجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کی رکنیت بحال،نوٹیفکیشن جاری

0

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو بحال کر دیا گیا ہے، اسمبلی سیکریٹریٹ نے حزبِ اختلاف کے ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹفیکیشن کے اجرا کے بعد حزبِ اختلاف کے اراکین ایوان میں واپس آئے تو حکومتی اراکین نے تالیاں بجاکر اُن کا استقبال کیا، وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن اراکین کی ایوان میں واپسی پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، خوشی ہے کہ آپ اسمبلی میں واپس آگئے ہیں۔

بل ازیں، وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھاکہ کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خواہش اور آپ سے درخواست ہے کہ نمائندگان منتخب ہوکر اسمبلی میں آئے ہیں، انہیں ایوان میں آنے کی اجازت دی جائے تاکہ اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.