The news is by your side.

سانحہ9 مئی کیس،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر سمیت 36 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا ۔

سزا پانے والوں میں سابق ایم این اے بلال اعجاز بھی شامل ہیں، ملزمان پر پُرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

0

انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔

سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی 2023 کے حوالے سے میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ نمبر 72 کا فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی کے 36 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔

سزا پانے والوں میں سابق ایم این اے بلال اعجاز بھی شامل ہیں، ملزمان پر پُرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے سزا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ،

احمد بچھر نے کہاکہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا قانونی ضابطے پورے کیے بغیر خلاف آئین فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہاکہ 26 ویں ترامیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کواپنے تابع کر لیا ہے، 9 مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اسی طرح کے فیصلوں کی امید ہے۔

ملک احمد بچھر نے کہاکہ تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا، میری نااہلی کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.