غزہ:اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے آج غزہ میں مزید 43 فلسطینی شہید ہو گئے کی، جبکہ چار بچوں سمیت 15 افراد بھوک کی وجہ سے دم توڑ گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج صبح سے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے فلسطینی مسلمانوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔
تشویش ناک امر یہ ہے کہ 43 شہدا میں سے 10 افراد کو اسرائیلی فوج نے اس وقت نشانہ بنا کر شہید کردیا جب وہ امدادی مراکز کے قریب امداد کی تلاش میں تھے,

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق آج 4 بچوں سمیت کم از کم 15 افراد بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہوکر جان سے چلے گئے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور بیرونی امداد کو غزہ میں پہنچانے کی اجازت نہیں ہے، صرف امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ ’ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن’ ( جی ایچ ایف ) کی جانب سے قائم کردہ امدادی مراکز ہی پر اشیائے خورونوش تقسیم کی جارہی ہیں، تاہم ان مراکز کو بھی اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو شہید کرنے کے لیے استعمال کررہی ہے۔
امداد کی تلاش میں ان مراکز کا رخ کرنے والے فلسطینی مرد و خواتین اور بچوں کو صہیونی فوج اپنی گولیوں کا نشانہ بناتی ہے،