علیمہ خان پر بھی ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کا الزام،نوٹس جاری
17 جولائی صبح 11 بج کر 30 منٹ پر NCCIA کے دفتر گلبرگ-II، لاہور میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت ، ذرائع
اسلام آباد:ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کا الزام، علیمہ خان کو نوٹس جاری،
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور زون کا علیمہ خان کو نوٹس ،
علیمہ خان کو 17 جولائی صبح 11 بج کر 30 منٹ پر NCCIA کے دفتر گلبرگ-II، لاہور میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت ،
طلبی کا مقصد ان سے ان کے دفاع میں بیان ریکارڈ کرنا ہے، نوٹس
یہ کارروائی انکوائری نمبر 2531/25 مورخہ 27 مئی 2025 کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، نوٹس,
علیمہ خان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں، ذرائع
نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ؛
’’اگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ پیش کرنے کو نہیں ہے‘‘
عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا، نوٹس
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت ادارہ ہے، ذرائع
طلبی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں علیمہ خان کیخلاف دفعہ 174 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، نوٹس
