پی آئی اے کی برطانوی فضاؤں میں واپسی پاکستان کی فتح ہے: وزیراعظم
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ الحمدللہ! پی آئی اے کی برطانیہ کے آسمانوں پر واپسی ہو چکی ہے،
اسلام آباد؛وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی کامیابی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ الحمدللہ! پی آئی اے کی برطانیہ کے آسمانوں پر واپسی ہو چکی ہے، آج کا اعلان طویل انتظار کے بعد خاندانوں اور دوستوں کیلئے دوبارہ ملنے کے نئے مواقع لے کر آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے پاکستان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جس سے ہمارے قومی کیریئر کو برسوں برطانیہ اور یورپ سمیت اہم عالمی راستوں سے محروم رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفر میں یہ آسانی اس اہم تجارتی تعلقات کو کئی گنا بڑھنے میں مدد دے گی۔
وزیراعظم نے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، پوری ایوی ایشن ٹیم اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کی اس سلسلے میں انتھک کوششوں کو سراہا۔