The news is by your side.

سیکیورٹی فورسز کا ضلع آواران میں آپریشن،تین دہشت گرد ہلاک ایک میجر شہید

آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا، دہشت گرد بھارتی ایجنسی کی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ سے تعلق رکھتے تھے۔

0

اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے، جس کے دوران 3 دہشت گرد واصل جہنم جبکہ پاک فوج کے  ایک میجر شہید،

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 3 دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد بھارتی ایجنسی کی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ سے تعلق رکھتے تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید رب نواز طارق شہید ہو گئے۔

34 سال کے شہید میجر سید رب نواز طارق مظفر آباد، آزاد کشمیر کے رہائشی تھے، وہ فرنٹ لائن پر جوانوں کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.