The news is by your side.

سابق صوبائی وزیر کرنل ( ر ) محمد انوراستحکام پارٹی میں شامل ہوگئے

0

راولپنڈی(یو این آئی)استحکام پاکستان پارٹی نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی، اٹک سے اہم سیاسی شخصیت اور سابق صوبائی وزیر کرنل ( ر ) محمد انور بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس کے دوران ان کی اور پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

محمد انور کا کہنا تھا کہ غیر مشروط طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور سب کے دل کی ا?واز ہے، ملک کو مستحکم کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، سب کو مل کر چلنا ہوگا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.