راولپنڈی(یو این آئی)پنجاب میں رواں برس ڈینگی بخارکے مریضوں کی تعداد 14931 ہوگئی
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں برس ڈینگی بخار مریضوں کی تعداد 14931 ہوگئی
لاہورسمیت پنجاب میں ڈینگی بخار کےمریضوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے،24 گھنٹے کےدوران صوبے میں 39 مریض رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ روز لاہور سے 27 مریض سامنے آئے، 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے ایک مریض رپورٹ ہوئے،ملتان سے 5،فیصل آباد سے 4 مریض سامنے آئے
پنجاب کے ہسپتالوں میں اسوقت 41 مریض زیرعلاج ہیں،جبکہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 25 مریض داخل ہوئے۔