راولپنڈی ۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چورا کمپلیکس کے علاقے میں بھارتی فوج نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد سفید پرچم بلند کر کے اپنی شکست تسلیم کر لی۔
عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی میں دشمن کے پانچ فضائی جہاز مار گرائے گئے جبکہ متعدد چوکیاں شدید نقصان سے دوچار ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے رات گئے کی گئی جارحانہ کارروائی اور اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
چورا کمپلیکس میں سفید جھنڈے کا لہرایا جانا بھارتی افواج کی طرف سے شکست کا عملی اعتراف ہے۔
مزید یہ کہ ذرائع نے واضح کیا کہ پاک فوج ایل او سی پر ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔