The news is by your side.

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن،8 دہشت گرد جہنم واصل ،

خیبرپختونخوا کےعلاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کاروائی کی گئی، دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ۔

0

راولپنڈی:خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری،

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل ،

خیبرپختونخوا کےعلاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیاگیا ،

جہنم واصل ہونے والے 8 دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے3اہم سرغنہ بھی شامل ہیں ،

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سےغیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ،

سیکیورٹی فورسزعزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.