راولپنڈی ۔بھارتی افواج کے بزدلانہ اقدام کے باعث پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے، ارتضیٰ عباس، جام شہادت نوش کر گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جارحانہ کارروائی کی۔ یہ سانحہ دشمن کی بزدلانہ گولہ باری کے نتیجے میں پیش آیا۔
معصوم اور نہتے شہریوں کی شہادت پر پوری قوم شدید غم اور صدمے میں مبتلا ہے۔
پاک فوج نے شہریوں کی قربانیوں کا بدلہ موثر اور سخت ردعمل کے ذریعے لینا شروع کر دیا ہے، اور دشمن کو اس کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ بھارتی افواج کی جانب سے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ایک سنگدل اور غیر انسانی رویے کی بدترین مثال ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کے چھ مختلف مقامات پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں 26 عام شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔