اسلام آباد(یو این آئی)سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے میںبلاول بھٹو نے لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے درخواست دائر کر دی۔
پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کی گئی
کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے۔ عدالتی نظام پر لگے اس دھبے کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔ بھٹو کا نظریہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا۔
موقف اپنایا گیا کہ بھٹو نے تمام عمر قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کی، بھٹو کو پھانسی دینا پورے عدالتی نظام پر دھبہ ہے، عدالتی کارروائی پورے پاکستان کو دیکھنی چاہیے تاکہ شفافیت آئے گی