صحت مند معاشرہ صحت مند افراد کی بدولت پروان چڑھتا ہے۔لیاقت علی چھٹہ
صحت مند معاشرہ صحت مند افراد کی بدولت پروان چڑھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر شخص اپنا کام نیک نیتی کے ساتھ کرے۔
راولپنڈی (یو این آئی ): کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے کہاکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ صحت مند افراد ہی اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے،آج کے مشینی اور انٹرنیٹ کے دور میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ صحت مند معاشرہ صحت مند افراد کی بدولت پروان چڑھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر شخص اپنا کام نیک نیتی کے ساتھ کرے۔
کمشنر نے مزید کہا کہ ڈینگی اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تمام افسران اور ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نیڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز، ٹورنامنٹ آرگنائزر ڈاکٹر حسن شاہ، ڈاکٹر نوید قاسم سمیت معززین علاقہ اور کرکٹ میچ شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈینگی اور پولیو مہم کی کامیابی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ملازمین کے لئے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے محکمہ صحت کے ملازمین پر مشتمل 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ پوٹھوہار قلندر اور راولپنڈی کنٹونمنٹ سکسسر کے مابین کھیلا گیا۔پوٹھوہار قلندر ٹیم فاتح قرار پائی۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے رنراپ اور فتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔