The news is by your side.

اقلیتی برادری ملکی ترقی میں اہم اور تعمیری کردار ادا کر رہی ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر

پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی میں تمام مذاہب کے رہبروں اور پیروکاروں کا کلیدی کردار ہے۔صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب

0

راولپنڈی(یو این آئی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

اقلیتی برادری ملکی ترقی میں اہم اور تعمیری کردار ادا کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایف جی ایف چرچ میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے آئی ایف جی ایف چرچ میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتی برادری ملکی ترقی میں اہم اور تعمیری کردار ادا کر رہی ہے ۔

پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی میں تمام مذاہب کے رہبروں اور پیروکاروں کا کلیدی کردار ہے۔

ہم سب کی پہچان پاکستان ہے۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پہلی بار جڑانوالہ میں چرچ کے اندر اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو برابری حاصل ہے۔

ملکی ترقی میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کا یکساں کردار ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو آمدہ کرسمس کی مبارک باد دی اور کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر پاسٹر جسٹن جاوید ، پاسٹر فرینک العزیز ،پاسٹر صابر خورشید ، پاسٹر منور ،پاسٹر الیاس ، پاسٹر عارف بھٹی سمیت مسیحی برادری کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.