اسلام آباد(یو این آئی)ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس پاکستان بھی محفوظ نہیں،ڈاکوئوں نے لٹ لیا،قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے
یہ واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون تھری میں تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا، جہاں ڈی جی پاکستان انٹیلی کسٹمز ڈرائیور کے ساتھ جاگنگ کررہے تھے کہ دو ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا
ڈرائیور نے درخواست مقدمہ میں پولیس کو بتایا کہ جی الیون میں روڈ کنارے گاڑی کر کے ڈی جی کسٹم جاگنگ کر رہے تھے انکا موبائل میرے پاس تھا،دو مسلح ڈاکوﺅں نے مجھ سے فون چھین لیا
ڈرائیور نے مزید بتایا کہ دو مسلح افراد جو ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے ،ایک مسلح شخص جس کی عمر35 سال کے قریب تھی موٹرسائیکل سے اترا اورہاتھ میں پستول بھی پکڑ رکھا تھا
ڈی جی کسٹم انٹیلی کی جانب سے تھانہ رمنا میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ دو مسلح ڈاکوﺅں کو گرفتار کر کے میرا موبائل برآمد کیا جائے اور ان کو قرار واقعی سزا ی جائے
تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی جا سکی
یاد رہے کہ ڈی جی پاکستان کسٹم انٹیلی سمگلروں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری کر رکھا ہے اور ان کے ناک میں دم کرنے سے دھمکی آمیز اورمشکلات کا سامنا ہے۔