اسلام آباد(یو این آئی)عالمی منڈی میں پٹرول قیمتیں مزیدنیچے آگئیں ،16دسمبر سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے
پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 16دسمبر سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے
ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 281.34روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی