The news is by your side.

نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے اسلام آبادپولیس کی آگاہی مہم جاری

0

اسلام آباد(یو این آئی)اسلام آبادپولیس کی وفاقی دار الحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اورنوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم جاری،

پولیس ٹیموں نے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء کومنشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حو الے سے خصوصی لیکچرز دیئے۔

مہم کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس پولیس ٹیموں نے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے لئے لیکچرز دئیے،

نوجوان خاص کر طلباء کیلئے منشیات کا استعمال انکے صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، طلباء خود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپناکر دار ادا کریں،

والدین اور اساتذہ کے تعاون سے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے جبکہ اس ناسور کے خاتمے کے لئے علماء کرام اپنے خطابات میں بھی لوگوں میں آگاہی فراہم کر یں،

پولیس ٹیموں نے شہریوں سے التماس کی کہ وہ اپنے آس پاس منشیات کی کسی قسم کی سرگرمی کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،

جب تک عوام کا تعاون حاصل نہیں ہوگا اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس اوراینٹی نارکوٹکس فورس مشترکہ طورپرمنشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردرادا کر رہے ہیں،جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں،

آئی سی سی پی اونے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.