The news is by your side.

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنی کیمسٹری کی لیبارٹی کو اپ گریڈ کردیا

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کیمسٹری کی لیبارٹی میں پلازما آپٹیکل ایمیشن اسپیکٹرو سکوپی مشین کا افتتاح کیا۔

0

اسلام آباد(یو این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو تحقیق اور تجربات میں اکیڈمک سپورٹ فراہم کرنے کے لئے اپنی کیمسٹری کی لیبارٹی کو اپ گریڈ کردیا ہے،

جمعرات کے روز وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کیمسٹری کی لیبارٹی میں پلازما آپٹیکل ایمیشن اسپیکٹرو سکوپی مشین کا افتتاح کیا۔

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے   شعبہ کیمسٹر ی کی چئیرپرسن اور تجرباتی عملے کو ہدایت کی کہ لیبارٹریز میں موجود اِن مشینوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں اور اِن سائنسی آلات کے استعمال کے مثبت نتائج نکلنے چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ مشین  سے بہتر نتائج کے لئے تجرباتی عملے کو اِس مشین کے استعمال کی تربیت دینی چاہئیے تاکہ وہ اِس قیمتی مشین کا بہترین استعمال کرسکیں۔

وائس چانسلر نے فیکلٹی آف سائنس کے ڈین کو سائنس مضامین میں انرولمنٹ بڑھانے کی تاکید بھی کی۔انہوں نے کہا کہ سائنس مضامین کی انرولمنٹ بڑھانے کے لئے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نےکہا کہ ہماری لیبارٹریاں تمام سائنسی آلات و مشینوں سے لیس ہیں اوریہ لیبارٹریاں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیں اور ہم نے دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی اِن لیبارٹریوں کے استعمال کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔

قبل ازیں وائس چانسلر کو بریفننگ دیتے ہوئے،شعبہ کیمسٹر ی کی چئیرپرسن، ڈاکٹر عظمیٰ یونس نے کہا کہ عالمی صحت کی دیکھ بھال والی کمپنی،فریسینئس کبی لمیٹڈ، سویڈن سے یہ مشین ہمیں بطور عطیہ ملی ہے جس کے لئے ہم نے بھرپور کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشین متنون سائنسی میدان میں ایک کارآمد مشین ہے جو کسی بھی ٹیسٹ کے لئے سمپل کا سیکنڈوں میں تجزیہ کرتی ہے۔۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.