The news is by your side.

افغانستان عالمی دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن گیا،رپورٹ نے کھلبلی مچا دی

0

اسلام آباد(یو این آئی)افغانستان عالمی دہشتگرد تنظیموں کا گڑھ،23 دہشتگرد تنظیمیں امریکہ، چین اور پاکستان سمیت لگ بھگ 53 ممالک میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں،17 تنظیمیں پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہیں

افغانستان سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں میں پاکستان سر فہرست ہے،23 میں سے 17 دہشتگرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں،افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں میں ٹی ٹی پی،جماعت الاحرار اور بلوچ دہشت گرد تنظیمیں سر فہرست ہیں

افغانستان سے القاعدہ یورپ اور امریکہ کو، تحریکِ اسلامی ترکمانستان چین کو جبکہ آئی ایم یو ازبکستان کو نشانہ بناتی ہے

افغانستان سے ہی جنداللہ ایران میں، داعش یورپ اور امریکہ میں جبکہ حزب التحریر اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں

اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان خطے میں دہشتگرد تنظیموں کی باقاعدہ مالی معاونت کررہا ہے اورپاکستان میں گزشتہ سال دہشتگردی کی بڑھتی لہر میں ٹی ٹی پی اور افغان حمایت کا مرکزی کردار رہا

اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی افغان طالبان کے دور میں خطے میں عدم استحکام بڑھنے کا انکشاف کیا گیا ہے اقوام متحدہ کے مطابق ”دوحہ معاہدے میں طالبان کی طرف سے دہشت گرد گروپوں کو توڑنے اور دیگر ممالک کے لیے سلامتی خطرہ نہ بننے کے وعدے پورے نہیں ہوئے

افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی پیچیدہ اور غیر یقینی ہو گئی

امریکی نمائندہ برائے امن پروگرام کے مطابق ٹی ٹی پی افغانستان میں دہشتگردوں کی تربیت اور ان کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے متحرک ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.