ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، ایک اور انسانی سمگلر گرفتار۔
کاروائی ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی جانب سے کی گئی ،
اسلام آباد؛ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی،سمندر کے راستے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا معاملہ ، انسانی سمگلر گرفتار۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد قاسم عرف عمر خان کے نام سے ہوئی،ملزم کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کو غیر قانونی اسپین بھجوانے کی کوشش کی،
ملزمان کی جانب سے متاثرہ کو پہلے وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوایا گیا۔
ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی گئی،
تاہم شہری نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کر دیا اور وطن واپس آ گیا،
ملزمان نے متاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کےلئے اہلخانہ سے 49 لاکھ روپے ہتھیائے،
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،
ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع۔