آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ۔
بھارت نے 229 رنز کا ہدف 46.3 اوورز میں محض چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،
دوبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ۔
بھارت نے 229 رنز کا ہدف 46.3 اوورز میں محض چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،
شبمن گل 101 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
کپتان روہت شرما 41 رنز ،ویرات کوہلی 22 رنز بناکر آوٹ ہوئے ، شریاس ایئر 15 اور اکشر پٹیل 8 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے، کے ایل راہوال نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور پوری ٹیم آخری اوور میں 228 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 ، ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔