The news is by your side.

پاکستان میں اس سال مئی میں 5 جی کی آکشن کیے جانے کا امکان،تیاریوں کا آغاز

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے ملائیشیا کے تجربات سے استعفادہ کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد : پاکستان میں اس سال مئی میں 5 جی کی آکشن کیے جانے کا امکان ہے جس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ،
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے ملائیشیا کے تجربات سے استعفادہ کرنے کا فیصلہ ،
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملائیشیا نے اپنے ہاں 5 جی پر جانے سے قبل 5 سال تک اس پر کام کیا اور دنیا بھر میں 5 جی استعمال کرنے والے ممالک میں پیش آنے والے مسائل کا جائزہ لیا اور ان پر قابو پانے کے بعد اپنے ہاں 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ،
یہی وجہ ہے کہ ملائیشیا میں 5 جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ یعنی 83فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 3جی اور 4 جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں کی تعداد صرف 52 فیصد ہے ،
پاکستان میں 5 جی کی آکشن کے لیے ملائیشیا کے تجربات کے استعفادے کے لیے اسلام آباد میں ملائیشین ہائی کمیشن اور نوکیا پاکستان کے تعاون سے پی ٹی اے نے "5G اور اس سے آگے: کنیکٹیویٹی کے مستقبل کی تشکیل” کے عنوان سے 4 روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ، جو 17 سے 20 فروری تک جاری رہی ، یہ ورکشاپ پاکستان-ملائیشیا ڈیجیٹل تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت حامل تھی ۔ اور اس کا مقصد کا مقصد جدت طرازی، علم کے اشتراک کو فروغ دینا اور دونوں ممالک میں ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.