The news is by your side.

ڈونلڈ ٹرمپ کا فوری ایکشن محکمہ انصاف کے درجن سے زائد وکلاء برطرف ،

ان وکلاء نے ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دو فوجداری مقدمات پر کام کیا تھا۔

0

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے محکمہ انصاف کے ایک درجن سے زائد وکلاء کو برطرف کر دیا ،

ان وکلاء نے ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دو فوجداری مقدمات پر کام کیا تھا۔

امریکہ کے سی بی ایس نیوز کے مطابق قائم مقام اٹارنی جنرل جیمز میک ہینری کے اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد کہ صدر کے خلاف مقدمہ چلانے میں ان کے اہم کردار کی وجہ سے صدر کے ایجنڈے پر ایمانداری سے عمل درآمد کرنے کے لیے ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا. اس لیے انھیں برطرف کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔

یہ وکلاء سابق اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی ٹیم کا حصہ تھے جس نے ٹرمپ کی جانب سےخفیہ دستاویزات کے غلط استعمال اور ان کی 2020 کے انتخابی شکست کو الٹانے کی مبینہ کوشش کی تحقیقات کی تھیں۔ ان برفیوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے ۔

مسٹر اسمتھ کو 2022 میں ٹرمپ کے خلاف محکمہ انصاف کے دو مقدمات کی نگرانی کے لیے خصوصی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔

صدر نے عہدہ سنبھالنے کے "دو سیکنڈ کے اندر” انہیں برطرف کرنے کا  فیصلہ لیا،

لیکن کہا جا رہا ہے کہ پہلے ہی مستعفی ہو گئے تھے۔

واضھ رہے کہ دونوں مقدمات میں ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد ہوئے، جبکہ ٹرمپ نے اپنے خلاف ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا ،

دوسری جانب نومبر کے انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے بعدان مقدمات بند کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے استغاثہ نے محکمہ انصاف کولکھا کہ ضوابط موجودہ صدر کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں دیتے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.