The news is by your side.

مضر صحت آشیا کی فروخت کے خلاف کریک ڈاون،5 ہزار کلو گرام سے زائد اشیاء تلف

ورال ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں زائد المیعاد پراڈکٹس تاریخ بدل کر مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی تھیں، 

0

اسلام آباد: فوڈ۔ اتھارٹی کا مضر صحت آشیا کی فروخت کی روک تھام کے خلاف کریک ڈاون جاری، 5 ہزار کلو گرام سے زائد مختلف اشیاء تلف کر دی گئیں، کئی گودام سیل ، بھاری جرمانے ، مستقبل میں بھی سخت کاروائیوں کی وارننگ،

کورال ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں زائد المیعاد پراڈکٹس تاریخ بدل کر مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی تھیں،

اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری آشیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ کورال ڈائون میں ڈسٹری بیورٹر پوائنٹ پر چھاپے کے دوران مختلف زائد المعیاد آشیا برآمد کر کے ان کو تلف کروا دیا اور ان اشیا ء کو فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ،

زائد المیعاد اشیاء کی سپلائی کرنے اور فروخت کرنے والے دونوں انسانیت کے دشمن ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں ناجائز منافع خوری کے لیے شہریوں کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.