The news is by your side.

سال 2024:قومی اسمبلی سے 26 آئینی ترمیم سمیت 28 حکومتی بل منظور ہوئے

قومی اسمبلی کے 130 میں سے 109 دنوں کی کاروائی مکمل کر لی

0

اسلام آباد:سال 2024کے دوران کے دوران قومی اسمبلی کی کاروکردگی بھرپور اور ہنگامہ خیز رہی ، اس سال کے دوران پارلیمنٹ کے ایوان زیرین سے کئی اہم قوانین منظور کیے گئے ، بعض قوانین کی منظوری کے لیے حکومت کو مشکل صورتحال کا سامنا بھی رہا ،

2024 میں منظورہونے والے قوانین میں سب سے اہم 26 ویں آئینی ترمیم تھی جس نے حکومت کو ناکوں چنے چبو ا دیے اور جے یو آئی کے دباو پر حکومت کو اس ترمیم کے مسودے میں واضح تبدیلیاں کرنی پڑیں ،

26 آئینی ترمیم کی منظوری کے فورا بعد ہی حکومت نے ایک اور تاریخی قانون سازی کرتے ہوئے سروسز چیف کی مدت کو تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دیا ، یہ ایک ایسی قانون سازی تھی جو ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوئی،

موجودہ پارلیمانی کیلنڈر جو 28فروری 2025 تک جاری رہے گا کے اس سال کے دوران 11 سیشنز ہوئے جن میں 19 دسمبر تک قومی اسمبلی نے 109دنوں کی کارروائی مکمل کی ، قواعد کے مطابق ایک پارلیمانی کیلنڈر میں قومی اسمبلی کو 130 مکمل کرنا ہوتے ہیں اس طرح ابھی 21دنوں کے اجلاسوں کی کارروائی باقی ہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی موجودہ پارلیمانی سال 29فروری 2024سے شروع ہوا تھا،

11سیشنز کے دوران نواز شریف صرف 3مرتبہ ایوان میں آئے ایک مرتبہ وزیر اعظم کے انتخاب دوسری مرتبہ سپیکر قومی اسمبلی اور تیسری مرتبہ 26ویں ترمیم کی رائے شماری کے موقع پر آئے ۔اب تک کے اجلاسوں میں 28حکومتی بل ایوان نے منظور کئے جا چکے ہیں جبکہ کوئی پرائیویٹ بل کارروائی کا حصہ نہ بن سکا ۔

۔ قومی اسمبلی کا پارلیمانی سال جو 29فروری 2024کو شروع ہوااس دوران سب سے طویل سیشن 9ویں اور 10ویں رہے اس دوران اہم قانون سازی کے لئے اجلاسوں کے شیڈول اور وقت بھی تبدیل کئے جاتے رہے ۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.