The news is by your side.

تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت، 2024 کے دوران 1 لاکھ 37 ہزار 862 صارفین بجلی کے کنکشنوں سے محروم

سب سے ذیادہ سست روی ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے دیکھی گئی جس میں 57 ہزار سے زائد التوا تعطل کا شکار ہیں۔

0

اسلام آباد:سال 2024 کے دوران 1 لاکھ 37 ہزار 862 صارفین بجلی کے کنکشنوں سے محروم رہ گئے ،

کنکشن کے تمام مراحل مکمل کرنے کے باوجود بجلی ان صارفین کے گھروں تک نہ پہنچ سکی ، واضح رہے کہ ملک میں اضافی بجلی موجود ہونے کی باوجود نئے میٹرز کا نہ لگنا متعلقہ محکمے اور حکام کی نا ہلی اور غیر ذمہ د اری کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی خمیازہ اس ملک کو بجلی کے ضیاع کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے کنکشنوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے 573 میگاواٹ بجلی فروخت نہیں ہورہی جو قومی خزانے کے لیے بھاری نقصان کا باعث بن رہی ہے ۔

ذرائع کا کہ نا ہے کہ وزیر اعظم نے پاور ڈویژن حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ سمارٹ میٹرز کی تنصیب کو جلد از جلد مکمل کریں لیکن تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے وزیر اعظم کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے صارفین کو پیسے ادا کرنے اور پراسس کو مکمل کرنے کے باوجود نئے میٹرز سے محروم ر کھا گیا ،

۔ ان میں سب سے ذیادہ تعداد گھریلو صارفین کی ہے جن کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 948 ہے جبکہ 6 ہزار 644 کمرشل ، 331 صعنتی، 171 رزعی اور 768 دیگر صارفیناس سال کے دوران نئے کنکشن سے محروم رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق سب سے ذیادہ سست روی ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے دیکھی گئی جس میں 57 ہزار سے زائد کنکشن  التوا کا شکار ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 44 ہزار ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 17 ہزار  اور گیپکو میں 9 ہزار سے ذائد کنکشن نہ لگ سکے۔۔

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ بجلی کی طلب میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں پر اثر پڑ رہا ہے

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.