کراچی(یو این آئی) پاکستان سٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 62ہزار500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا جو کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے
کاروبار کے آغازکے ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 1019پوائنٹس کے اضافے سے 62710 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 71پیسے کی کمی سے 284روپے 25پیسے کی سطح پر آگئی۔
گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔