The news is by your side.

قراقرم ہائی وے ایف ڈبلیو او کی انتھک کاوشوں کی بدولت سردیوں میں بھی بحال،

پاکستان اور چائنہ کو زمینی راستے سے ملانے والی شاہراہ قراقرم دسمبر سے مارچ تک بند رہتی تھی،

0

اسلام آباد:

قراقرم ہائی وے ایف ڈبلیو او کی انتھک کاوشوں کی بدولت سردیوں میں بھی بحال کر دی گئی،

پاکستان اور چائنہ کو زمینی راستے سے ملانے والی شاہراہ قراقرم دسمبر سے مارچ تک بند رہتی تھی،

2024 میں دونوں ممالک کی حکومتوں نے سیاحت اور تجارت کے فروغ کے باعث قراقرم ہائی وے کو سال بھر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا،

دنیا کی اس بلند ترین شاہراہ کو شدید برفانی موسم میں ٹریفک کے لئے کھلا رکھنے کی ذمہ داری ایف ڈبلیو او کو دی گئی،

ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں شب و روز قراقُرم ہائی وے کو سال بھر بشمول برفانی موسم  میں کھلا رکھنے کے لئے مصروف عمل ہیں،

مکینیکل سنو کلیئرنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کے لیے ایف ڈبلیو نے مختلف مقامات پر ضروری میڈیکل سینٹر اور ریکوری کا بھی بندوبست کر رکھا ہے،

ایف ڈبلیو او کی کاوشوں کی بدولت قراقرم ہائی وے اب سال بھر ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی،

روڈ کھلے رہنے کی بدولت پاک چائنہ سیاحت اور تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.